پاکستان نے پائیدار قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا :ذیشان پرویز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ کا اہم ملک ہے جس نے پائیدار امن کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی پاداش میں دہشت گردی کے عفریت نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا اب بیرونی دنیا کو بھی اس کا ادراک کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ معاشی اعتبار سے بھرپور تعاون کرنا چاہئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کی طرح دیگر دوست ممالک کو بھی آگے بڑھ کر پاکستان میں معاشی استحکام کی خاطر مدد کرنا ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ،نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن