ڈی پی او ننکانہ کی سانگلہ ہل میں کھلی کچہری ‘ شہریوں کے مسائل سنے 

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس نے مرکزی رضوی جامعہ مسجدمیں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگائی، شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں انچارج تھانہ سٹی آصف اولکھ، تھانیدار چوہدری اطہر محبوب و دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے، ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس نے کہا کہ عوام کے گھروں اور سفر کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، تمام مارکیٹس،رابطہ سڑکوں اور گلی محلوں کو محفوظ بنائیں گے،جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام تاجر برادری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائیں، عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی ضرور کریں،شہریوں سے ملنے والی ٹھوس معلومات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن