شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاںسے پیپلزپارٹی ضلع شیخوپورہ کے وفدنے ملاقات کی جس میں ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ ،ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک ، چودھری لطیف احسن پنوں،رانا محمداکرم ناز، رانا اسرار احمد خاں ،فدا بھٹی ودیگر شامل ہیں اس دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ،تنظیمی معاملات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی وفد نے گورنر پنجاب کو شیخوپورہ دورہ کی دعوت دی جو انہوںنے قبول کرتے ہوئے آئندہ ہفتہ میں پروگرام ترتیب دینے کا عندیہ دیدیا جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں کی خوش دامن کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر سیاسی جماعت کو اپناکردارادا کرنا ہوگا قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور ورکروں کی جماعت ہے ۔