گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ون یونٹی گروپ دعوئو ں کی بجائے خدمت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتا ہے۔الیکشن میں ہمارا مقابلہ جھوٹ،منافقت اور حسد کی سیاست کرنیوالے لوگوں کے ساتھ ہے۔ انتخابی کمپیئن کے دوران بزنس کمیونٹی کے والہانہ جذبے نے ون یونٹی گروپ کی کامیابی پر مہرثبت کر دی ہے یکطرفہ الیکشن پر اپنی جیت کے دعوئے کر نے والے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ون یونٹی گروپ کے قائدین اخلاق بٹ ،محمد شعیب بٹ، ضیا الحق (شیخ فیصل ایوب) ،جمشید ایوب بٹ ، و دیگر نے کا روباری برادری کے ساتھ ملا قاتوں کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ کا روباری برادری کی جانب سے ون یونٹی گروپ پر اپنے بھرپور اعتماد کے اظہارپر ون یونٹی گروپ بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے مشکور ہے ۔