نوشہرہ ورکاں:گیس لوڈ شیڈنگ ، پریشر کی کمی، شہریوں نے کمپریسر لگا لئے 

نوشہرہ ورکاں( نامہ نگار ) محکمہ سوئی کی نااہلی، لوگوں نے گیس پریشر بڑھانے کے لئے کمپریسر لگا لیے۔ جس سے عوام کی اکثریت گیس سے محروم ہو گئی ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی سروے کے مطابق ایک تو گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کو چاہیے کہ اس لاقانونیت کے مرتکب افراد کے گیس کنکشن منقطع کر کے کمپریسر کے استعمال کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے اور  سراغ لگاکر ان کے خلاف کاروائیاں کریں۔ شہر میں ہر طرف سوئی گیس پائپ لائنیں موجود ہیں جن سے ہزاروں گھرانے مستفید ہورہے ہیں جبکہ کمرشل استعمال کے کنکشنز کی تعداد معمولی ہے مگر پھر بھی گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے اور گیس پریشر کو بھی برقرار رکھا جائے تاکہ گھریلو صارفین زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن