گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پروڈکٹس ہائوس کے TORs کو حتمی شکل دینے کے لیے سائو تھ سوڈان میں پاکستان کے اعزازی قونصل شاہد سجاد نے جی،بی،سی کا دورہ کیا۔اس موقع پر شاہد سجاد کا کہنا تھا کہ پاکستان پروڈکٹس ہائوس چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا خواب تھا جسے ہم نے مل کے شرمندہ تعبیر کیا ہے۔مجھے بے حد خوشی ہے کہ پاکستان پروڈکٹس ہائوس افریقہ میں پاکستان کی مصنوعات کے لیے پہلا ڈیڈیکیٹڈ ڈسپلے سینٹر ہے،جس کے پہلے مرحلے میں پورے سال کے لیے میڈ اِن گوجرانوالہ مصنوعات کو بِلا کسی معاوضے کے ڈسپلے کیا جائے گا۔اِس سلسلے میں پاکستان پروڈکٹس ہائوس ایک مارکیٹنگ ٹیم تعینات کرے گا جو گوجرانوالہ کی مصنوعات کی سائوتھ سوڈان میں تشہیر کرنے کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ آرڈر حاصل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہو گی۔چیئرمین جی،بی،سی احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ کی 18 انڈسٹریز کی مصنوعات کو سائوتھ سوڈان بھیجا جا رہا ہے۔
پاکستان کے اعزازی قونصل شاہد سجاد کا جی بی سی کا دورہ
Sep 14, 2024