گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس الیکشن میں زبانی جنگ کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ون یونٹی گروپ کے رہنما عرفان اسلم کمبوہ کو بزنس گروپ کے اعتراض پر ڈی جی ٹی او الیکشن لڑنے سے روک دیاتھا ۔سابق صدرچیمبر آف کامرس اور رہنما ون یونٹی شعیب بٹ اور بزنس گروپ کے رہنما سابق سیکرٹری جمخانہ شیخ عامر رحمن کے مابین تلخ کلامی ہو گئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ دونوں رہنماء ایک دوسرے سے گھتم گھتا ہوگئے اور کھینچا تانی کے دوران کپڑے بھی پھٹ گئے۔ اس موقع پر دونوں طرف سے شدید جملوں کا تبادلہ کیاگیا جبکہ موقع پر موجود دیگر قائدین نے دونوں رہنماؤں کو قابو کیا۔