گوجرانوالہ: 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر 5 روز میں مقررہ ہدف کا 99 فیصد سے زائد اب تک ڈیش بورڈ پر اپلوڈ ڈیٹا کے مطابق تقریبا 10 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کی ٹیموں نے پانچویں روز مختلف یونین کونسلوں، ہسپتالوں، ٹرانزٹ پوائنٹس پر ویکسینیٹڈ بچوں کی رینڈم چیکنگ بھی کی۔ جس میں 99 فیصد سے زائد بچے ویکسینیٹڈ پائے گئے چند بچے دیگر اضلاع سے مہم کے دوران نقل حرکت کے باعث رہ گئے جنہیں چیکنگ کے دوران موقع پر ہی قطرے پلا دیے۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے پانچویں روز شام کے اجلاس میں مہم کی مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...