راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ پبلک سہام سکول میں شجرکاری کی مہم کاآغاز

Sep 14, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ پبلک سہام سکول میں شجرکاری کی مہم کاآغازکردیاگیا۔ممبر کینٹ بورڈ چوہدری عبدالشکور نے پودالگا کر مہم کا افتتاح کیا۔سکول کے طلبہ،طالبات اوربچوں نے پودے لگاکراس شجرکاری مہم کا حصہ بنے اس مو قع پرممبر کینٹ بورڈ چوہدری عبدالشکورنے سکول انتظامیہ اورسی ای او سید علی عرفان رضوی کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے شجرکاری مہم کے لیے تقر یب کا انعقاد کیا اور کہا کہ ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر پاکستان کوسر سبز وشاداب بنایا جائے۔پاکستا ن میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے بہت جلد مقاصد حاصل کرلئے جائیں گے راولپنڈی کو سرسبز بنانے میں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کابڑاحصہ ہے بد قسمتی سے ملک میں درخت اورپودے کم ہوتے جارہے ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ان کی حفا ظت اور مکمل دیکھ بھال کریں درخت لگانا ہمارا مذہبی اور قومی فر یضہ ہے جس کے باعث جنگلات کم ہوتے جارہے ہیں اورما حولیات آلودگی بڑھ رہی ہے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی 'پلانٹ فار پاکستان 'مہم کامیابی سے جاری ہے جسے عوامی حلقوں اور منتخب نمائندوں کی جانب اس کاوش کوسراہا۔

مزیدخبریں