راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)جماعت اہلسنت کی زیر نگرانی غازی آباد میں میلاد مصطفیؐ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کی جبکہ صاحبزادہ عثمان غنی،رضا مصطفی نورانی،حافظ نیاز احمد صدیقی،پیر احتشام قادری،پیر عظمت شاہ،ملک شکیل،عامر عثمان سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام،معززین علاقہ و میلاد کمیٹیوں نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز جامع مسجد پیر بخش سے ہوا جبکہ غازی آباد روڈ سے ہوتی ہوئی جامع مسجد عنایت حسین پر اختتام پزیر ہوئی۔راستے میں جگہ جگہ ریلی کا استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔حاجی ظفر اقبال نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسول ؐ ہر مسلمان کی رگ رگ میں خون بن کر دوڑ رہا ہے،نبی کریمؐ کی آمد پر تمام عالمین میں چراغاں ہوتا ہے اور ملائیکہ بھی درود و سلام بھیجتے ہیں۔ان شا اللہ تاقیامت جشن عید میلاد النبیؐ کی خوشیاں مناتے رہیں گے۔
جماعت اہلسنت کی زیر نگرانی غازی آباد میں میلاد مصطفیؐ ریلی
Sep 14, 2024