راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی ممتاز ہنجرا نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملزم کا 3دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گزشتہ روز پیر ودیائی پولیس نے ملزم اشفاق کو پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ د رج ہے جس میں تحقیقات کرنا ہیں استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے 3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ایس ایچ او سبطین شاہ نے بتایا کہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم اشفاق کو گرفتار کیا،جس نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شیر دل اور اقبال کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2017 میں مقتولین کے چچا کی مدعیت میں تھانہ پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں اس سے قبل 8 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں،اشتہاری واقعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملزم کا 3دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
Sep 14, 2024