راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 17ویں بیچ کا اختتام،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں پولیس افسران نے طلبا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 17ویں بیچ اختتام پذیر،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی،دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پرلیکچرز دئیے گئے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات کو پولیس سٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس ،ٹریفک پولیس،قانونی اورعدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلبا و طالبات کو سپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈاینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوا رٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اورلیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں،ایس ایس پی آپر یشنزحافظ کامران اصغر کاکہناتھاکہ انٹرن شپ پرو گرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔