تعلیمی ادراوں میں خصوصی ڈینگی پریڈشروع کرنے کے احکامات جا ری 

 راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر)صوبائی حکومت کی جانب سے آنے دنوں میں ڈینگی کیسز بڑھنے کے خدشے کے باعث تعلیمی ادراوں میں خصوصی ڈینگی پریڈشروع کرنے کے احکامات جا ری کر دیئے گئے،شہریوں کی آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،شہریوں کو پانی ذخیرہ کرنے سے منع کر نے کیلئے گھر گھر رابطہ کیا جائے گا،ڈینگی کے مریض سے متعلق فوری طور پرآگاہ نہ کرنے والے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، زیادہ بارشوں کے باعث 16سے30ستمبرتک ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے فوری اقدامات کرنے کا یصلہ کرکے نئی ہدایات اور احکامت جاری کئے ہیں، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اورصوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیرنے راولپنڈی کا دورہ کیا اور کہا کہ ہمیں کاغذی کاروائی سے نکل کرعملی طورپراپنی فیلڈ سرگرمیوں کو معیاری بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی حدود میں موجود کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں خصوصی ڈ ینگی سر و یلنس کروائی جائے نیز تھرڈ پارٹی ویلیٹیشن پر خصوصی توجہ دی جائے، پرائیویٹ ہسپتالوں و لیبز کو ڈینگی سے متاثرہ مریض کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی بصورت دیگر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ہیلتھ کیئر کمیشن کو عطائی ڈاکٹرز کیخلاف سخت کریک ڈائون کی ہدایت کی، ایم ڈی واسا کو ہدایت کی گئی کہ چک جلال دین و دیگر ہائی رسک یونین کونسلوں جہاں ڈینگی کیس اور لاروا زیادہ رپورٹ ہو رہا وہاں پانی کی باقاعدہ سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگ پانی کے غیر ضروری ذخیرہ سے اجتناب کر یں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ راولپنڈی کے تمام سکولوں میں بچوں کی آگہی کے لئے روزانہ 10منٹ کے ڈینگی پیریڈ شروع کئے جائیں نیز نجی ہاسنگ سوسائٹیوں میں شہریوں کے گھروں میں ڈینگی پمفلٹ تقسیم کروائے جائیں، آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے مساجد میں خطبات میں علما کرام شہریوں کو آگاہ کریں کہ بخار یا ڈینگی کی دیگر علامات کو سیریس لیتے ہوئے فورا ہسپتال رجوع کریں۔

ای پیپر دی نیشن