ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی ٹریفک 

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل محررران و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیو ں کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ایس ایس پی ٹریفک نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن اور احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے قائم کمیٹی کوروزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور مستعدی سے سر انجام دیں ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کریگا۔

ای پیپر دی نیشن