اسلام آباد(خبرنگار)کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری نے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ داخلوں کی تاریخ بڑھا دیں تاکہ وہ بچے جو اپنے انٹر کے امتحانات کے نتائج کے بعد اب اپلائے کرنا چاہ رہے ہیں کر سکتے ہیں نئی داخلوں کی تاریخ بڑھا کہ 18ستمبر تک کر دی گئی ہے اور چیف منسٹر پنجاب کے ویزن ’’تعلیم سب کا حق‘‘کے مطابق سلیکٹیڈ ڈیپارٹمنٹس میں وی سی کوہسار یونیورسٹی مری نے فیس میں 5000سے 10000تک کمی کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ طلبا و طالبات کے لیے اعلی تعلیم کا حصول ممکن ہو وائس چانسلر سید حبیب بخاری نے داخلوں کی تعداد کو ہزار تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے اس حوالے سے انہوں نے طلبہ اور طالبات کے لیے آر سی ایم جو کہ کشمیر پوائنٹ پر یونیورسٹی کا ہیڈ آفس ہے ہاسٹلز کی سہولت کا بھی انتظام کیا ہے وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سے آنے والے سٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے ایرڈ یوینورسٹی سے کوہسار یونیورسٹی تک ٹرانسپورٹ کا بھی آغاز کیا گیا ہے یونیورسٹی کی انرولمنٹ بڑھانے کے لئے وائس چانسلرسید حبیب بخاری خود میدان میں اترے ہیںوطن عزیز کے دور افتادہ علاقوں کا انتخاب کرکے مری اور اس کے مظافات کے مختلف نظر انداز شدہ علاقوں کے دورے کئے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر طلبا و طالبات کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات اور طلبہ کی سہولیات پر اظہار خیال کیاداخلے کی مہم پورے ملک تک پہنچائی جا رہی ہے۔ اور یقینا لوگ بھی مری جیسی پر فضا مقام پر تعلیم حاصل کرنے کو ترجیع دے رہے ہیں