مری (نامہ نگار خصوصی) ایک ماہ سے قبل مری کے نواحی علاقے انگوری چکہ بیگوال کا رہائشی مرتظے جو کہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جس پر اسکے اہل خانہ نے نیومری میں گمشدگی کی درخواست دی لیکن انگوری کی ایک سیاسی شخصیت کی مداخلت پر پولیس ٹال مٹول کا مظاہرہ کرتی رہی، جسکے بعد چند دن قبل اہل خانہ نے عطائی ڈاکٹر عبدالغفور جو کہ بھارہ کہو میں رہائش پزیر ہے اور چکہ بھگوال میں اپنا کلینک چلاتا رہا ہے اس نے عبدالغفور سے دس مرلہ زمین خریدی اور پٹواری سے ملی بھگت کر کے ایک کنال اور آٹھ مرلہ جہگہ نام کروا لی ۔ایسے میںجب اس کے رشتہ داروں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے زمین واپس لے لی جس کا اس کو شدید رنج تھا جس کے بعد اس کے رشتہ داروں نے ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جسے پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کر کے جب تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ تاحال نیومری تھانہ کی پولیس لاش کو برآمد کرنے میں ناکام ہے ۔ قاتل ڈاکٹر کے انکشافات پر اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جنہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا فوری مطالبہ کیا ہے ۔
بھگوال سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والا غریب دیہاڑی دار کو قتل کرنے کا انکشاف
Sep 14, 2024