سنجوال کینٹ ( نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی الیکشن قاری محمد ابراہیم بہبودی جے یو آئی ضلع اٹک کے امیر اور مفتی محمد عبداللہ جنڈ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی جنرل کونسل (مجلس عمومی) کا ایک اجلاس یہاں مقامی شادی ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابق امیر ضلع اٹک و موجودہ امیر کوہستان مفتی تاج الدین ربانی نے کی جبکہ نگرانی صوبائی ناظم انتخابات نور خان ہانس ایڈووکیٹ اور معاون ناظم مولانا حذیفہ شاکر نے کی جبکہ ان کی معاونت کے لئے اسٹیج پر مفتی سید امیر زمان حقانی، مسعود اختر ضیاء ضلعی ناظم قاسم خان وردگ، نے کی جبکہ اسٹیج پر مولانا شیر زمان، مولانا سجاد حیدری بھی موجود تھے اجلاس میں ضلع بھر سے جنرل کونسل کے 300 کے قریب ارکان نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ پانچ سال کے لئے قاری محمد ابراہیم بہبودی ضلعی امیر اور مفتی محمد عبداللہ جنڈ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اجلاس میں مولانا مفتی تاج الدین ربانی، مولانا محمد جان، مولانا عبدالخالق نرتوپہ، مفتی محمود الحسن جلالیہ، حافظ محمد صدیق سلیم خان ، مولانا انس بہبودی، حافظ عبدالرشید، مولانا انصر،سید زرغن شاہ ، قاری طارق، قاری طاہر عباسی،مولانا محمد نعیم، مولانا اظہار الحق، مولانا قمر الاسلام، مولانا ضیاء المحسن، مولانا سیف الرحمان، مفتی سعید الرحمان بسالوی ، مولانا ادریس، مولانا حامد نواز، مولانا حسنین معاویہ، مولانا سجاد حیدری ، مولانا شیر زمان، ملک شاہد، مولانا شہاب الدین،قاری نظام الدین ،قاری ثناء اللہ، حافظ عبدالرحمان، مفتی نصراللہ نعمانی، مفتی الیاس، قاری محمد اسماعیل، قاری سعید الرحمان، مولانا آصف محمود بہبودی سمیت تین سو کے قریب علمائے کرام شریک تھے علمائے کرام نے نو منتخب ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم بہبودی اور نو منتخب ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی محمد عبداللہ کو مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن، قاری ابراہیم امیر،مفتی عبداللہ جنرل سیکرٹری منتخب
Sep 14, 2024