راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایام عزائے حسینی کی مجالس و ماتمی جلوس دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں 8ربیع الاول کو اختتام پذیر ہوگئے۔ہفتہ 9ربیع الاول کوملک بھر میں یوم مختار آل محمدؓ مذہبی و قومی جذبے کیساتھ منایا جائیگا۔ا س موقع پرخصوصی تقریبات ہوں گی جن میں علمائے کرام،ذاکرین اور واعظین حضرت مختارثقفی کے گراں قدر کارناموں پرروشنی ڈالیں گے اوروطن عزیز میں دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے مصروف عمل عساکر پاکستان کے سپوتوں کوسپاس تحسین کریں گے۔ مختا ر فورس پاکستان کی مرکزی یوم مختار آل محمد کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت کنوینر تبیان عباس زیدی سنٹر ل آفس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں 9ربیع الاول ملک گیر یوم مختار آل محمد ؓؓ(عیدزہرا ) کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم امور طے کیے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تبیان عباس نے کہا کہ حضرت مختار ثقفی نے بعدِ شہادتِ حضرت امام حسین وہ کارہائے عظیم انجام دیئے جس کے باعث معصوم نے آپ کو دعائے خیر کے منفرد اعزاز سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ حضرت مختار کانام عاشقانِ رسول ؓ و نواسہ رسول ؓ کے لیے محبت و مود کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ مختار ثقفی جراتدلیریبے باکی اور جواں مردی کے وہ عظیم سپہ سالار ہیں جنہوں نے قاتلان شہدائے کربلا کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ تبیان عباس نے کہا کہ ملک گیر یو م جشن مختار آل محمد ؓ کے موقع پر دن کا آغاز تلاوتِ کلام مجید سے ہوگا اور مساجد وامامبارگاہوں میں انجمنوں اور دینی اداروں کے زیراہتمام محافل ہوں گی.
ایام عزائے حسینی کی مجالس و ماتمی جلوس پاکستان میں 8ربیع الاول کو اختتام پذیر
Sep 14, 2024