شہادتِ حضرت امام حسن عسکری ا مامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)قائدملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ شہادتِ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے سلسلے میں ملک بھرمیں ہفتہ عہدوپیمان کے پروگرام جمعہ کو عقیدت و احترام اور تجدید عہد کیساتھ اختتام پذیر ہوگئے کہ پرچمِ عزاداری کو سربلند رکھا جائے گا،یکم محرم الحرام سے آٹھ ربیع الاول تک عزادارانِ امامِ عالی مقام نے ضابطہ عزاداری پر عمل کر کے باہمی اخوت و یگانگت کا عملی درس دیا۔ اس موقع پر امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا ہوئیں اور تابوت امام حسن عسکری  اورچپ تعزیوں کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔راولپنڈی میں مرکزی ماتمی جلوس امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار سے برآمدہوا الوداعی جلوس عزا میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی شرکت، تبرکات کی زیارت اور ماتم داری میں حصہ لیا۔ اس موقع پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عزاداری حسین عظیم ترین مقدس مشن ہے جو علم و معرفت اور عقیدت و مودت کا بحرِ بیکراں ہے

ای پیپر دی نیشن