فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 524 ان فٹ گاڑیاں بند

Sep 14, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 19 روز کے دوران 524 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،3996 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 43 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 324 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 35 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

مزیدخبریں