اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن عمر انوار نے کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ لانے سے گریز کرے ،ٹیکسز ،جی ایس ٹی میں مزید اضافہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت دیگر کاروباروں کو مزید تباہ کر دے گا اور ناقابل برداشت مہنگائی کا باعث بنے گا اس لیے حکومت منی بجٹ لانے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے معاشی پالیسیاں ری وزٹ کرے اور ٹیکس مشینری نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے توجہ مرکوز کرے ۔صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا کہ ٹیکس بیس اور ٹیکس آمدن نہ بڑھنے کی اصل وجہ ٹیکس قوانین کا درست استعمال نہ ہونا اور پالیسیوں کا فقدان رہا ہے ،ہمارے ہاں ہمیشہ شارٹ ٹرم پالیسیوں پر انحصار کیا گیا جس محکمے کا کام ٹیکس نیٹ اور ٹیکس بیس کو بڑھانا تھا انہیں بجٹ اور قانون بنانے اور اہداف پورے کرنے تک محدود کر دیا گیا ہے۔
حکومت منی بجٹ لانے سے گریز کرے:عمر انوار
Sep 14, 2024