راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، کار ، موٹر سائیکلوں ، سونا اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے تھانہ صادق آباد کو ملک اورنگزیب نے بتایا کہ شکریال میں 9 تولہ سونا، تین لاکھ روپے مالیتی گھریلو سامان چوری ہوگیا تھانہ دھمیال کو عادل خان نے بتایا کہ قائداعظم کالونی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی، دو تولہ سونا، پنکھا اور دیگر سامان چوری کرلئے گئے تھانہ ائر پورٹ کو ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رحیم آباد میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ چونترہ کو محمد صفدر نے بتایا کہ سہال میں میرے ڈیرے میں 7/8نقاب پوش گھس آئے اور میرے ملازم اور چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر موٹر سائیکل، دو گرائندر مشین، دو ڈرل مشین، 60ہزار روپے مالیتی موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو محمد عقیل نے بتایا کہ میں بکریاں فروخت کرکے پہنچا تو تخت پڑی میں دو لڑکوں نے مجھے گاڑی میں لفٹ دی اور کچھ دیر بعد پستول نکال کر مجھ سے ایک لاکھ روپے چھین لئے تھانہ بنی کو شفیق نے بتایا کہ عید گاہ سے میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ دھمیال کو ندیم نے بتایا کہ اشرف کالونی میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ سول لائن کو شجاعت علی نے بتایا کہ کچہری سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا. تھانہ ریس کورس کومحمد محبوب علی آصف نے بتایا کہ شالے ویلی سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔
چوری کی وارداتیں، شہری نقدی ،طلائی زیورات،، کار ، موٹر سائیکلوں سے محروم
Sep 14, 2024