اطلاعات اور کلچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وزیر اعلی کا وژن ہے ،شازیہ رضوان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب شازیہ رضوان نے محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی کا دورہ کیا جس کے دوران ان کو محکمہ کی کارکردگی اور زیر تعمیر انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی سید افتخار علی شاہ اور محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، شازیہ رضوان نے کہا کہ اطلاعات اور کلچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وزیر اعلی مریم نواز کا وژن ہے اس کے لئے جامع حکمت عملی تحت ڈی جی پی آر، اسکے فیلڈ دفاتر اور آرٹس کونسلوں کو مستحکم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عظیم اور تاریخی ثقافت کی حفاظت اور ترویج  وزیر اعلی مریم نواز کی اہم ترجیح ہے اور پنجاب کے زرخیز کلچر کو محفوظ بنائیں گے اور عوام کو اس سے آگاہ کریں گے شازیہ رضوان نے کہا کہ کلچر کے فروغ کیلئے جامع پالیسی مرتب دے رہے ہیں جس کے تحت مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ دیا جائے گا تاکہ رواداری،بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے  ماحول کو تقویت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام آرٹس کونسلوں کے دورے کرکے مسائل سے آگاہی حاصل کر رہی  ہوں شازیہ رضوان نے زیر تعمیر انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن