اڈیالہ (نا مہ نگار)عوامی خدمت کیلئے ہر وقت میرے گھرکے دروازے کھلے ہیں ،سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں ،علا قے کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ،کمیٹی ممبر بننے سے میری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ،بھر پور کوشش سے ان ذمہ داریوں کو پورا کروں گا ،اڈیالہ پر یس کلب کے صحافی مسائل کی نشاندہی کریں ،حل کر نے کی ہر ممکن کو شش کروں گا ،ان خیالات کا اظہار چوہدری عمران الیاس ممبر پنجاب اسمبلی و ممبر قائمہ کمیٹی داخلہو جیل خانہ جات نے پریس کلب اڈیالہ کے وفد جس کی قیادت محمد بشیر راجہ صدر پر یس کلب اڈیالہ کررہے تھے ،وفد میں پیر عبدالو سید سعید جیلانی ،سابق صدور ظہور احمد راجہ ،صاحبزادہ عبدالوحید ،فہیم احمد جاوید ،فنانس سیکرٹری ،راجہ افضال حسین سیکرٹری اطلاعا ت ،محمد وقار حسین وغیرہ شامل تھے مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
عوامی خدمت کیلئے ہر وقت میرے گھرکے دروازے کھلے ہیں،عمران الیاس
Sep 14, 2024