کلرسیداں پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم،دو ملزمان گرفتار 

  کلرسیداں(نامہ نگار) کلرسیداں پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم،ایس ایچ او محمد بشارت عباسی کی نگرانی  میں سب انسپکٹر راجہ مبین نے دو ملزمان کو پکڑ کر منشیات برآمد کر لی۔پہلی کاروائی  میں علی عباس عرف عباسو کوگرفتار کر کے 2210  گرم چرس برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم ثاقب کیانی عرف ساقو ڈھوک کالیا چوک پنڈوڑی ساگری شاہ باغ نوتھہ روڈ اور دیگر علاقہ میں چرس سپلائی کرتا تھا اس کوگرفتار کر کے 2110 گرم چرس برآمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر لیئے۔

ای پیپر دی نیشن