فتح جنگ(نامہ نگار) محمد رشید ممتاز آباد فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ قادر خان ولد تازہ گل سیمیرے اچھے تعلقات تھے قادر خان نے مجھ سے کہا کہ میرے پاس ایک پلاٹ تعدادی پانچ مرلہ موضع فتح جنگ میں جس کا خسرہ نمبر2192 ہے جس کا ایک فرد بھی مجھے دکھائے گئے پلاٹ کے متعلق ہم دونوں میں روبرو گواہان قادر خان کے ساتھ پلاٹ کے متعلق 30 لاکھ روپے میں سودا طے پا گیا گواہان کی موجودگی میں بیانہ کی مد میں6لاکھ50ہزارروپے نقد رقم قادر خان کو دی جو طے پایا کہ باقی رقم پلاٹ کے انتقال کروانے پر ملے گی اور جب قادر خان سے بار بار فرد بیعہ کا تقاضا کیا گیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا خسرہ نمبر2192 متعلق محکمہ مال سے پتہ جوںء کرنے پر معلوم ہوا کہ مزکورہ بالا خسرہ نمبر قادر خان کی مالیت نہ ہے قادر خا ن نے مجھے جعلی فرد دستاویز دکھا کر نقد رقم 6لا کھ50ہزار وصول کر کے سخت زیادتی کی ہے تھانہ فتح جنگ پولیس نے شہری سے دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے پر ملزم قادر خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے تین روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ذمہ دار زرائع کے مطابق ملزم کے متعلق قبل ازیں بھی ایسی ہی شکایت سننے میں آ رہی تھیں علاقہ کے عوامی حلقوں نے جعلسا زی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کرانے پر تحصیلدار دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔