اسلام آباد(نامہ نگار)نوجوان قانون دان ، چیف آرگنائزر ینگ لائرز ویلفئر فورم عاطف لودھی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت مسلمہ تھی آپ نے انتہائی خلوص لگن اور جانفشانی سے قوم کی رہنمائی کی۔آپ کا یہ سنہری قول تھا کہ" ہم خودبھی امن سے رہنا چاہتے ہیں اور دوسروں کو بھی امن سے رہنے دینا چاہتے ہیں ۔ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہے اور عام آدمی کی زندگی کا معیار بلند کرنا ہے"بانی پاکستان کے یوم وصال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا "اگر کوئی چیز اچھی ہے تو یہ عین اسلام ہے اور اگر کوئی چیز اچھی نہیں ہے تو یہ اسلام نہیں ہے کیونکہ اسلام کا مطلب عین انصاف ہے " عاطف لودھی نے کہا ہے کہ لارڈ ارون وائسرائے نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے یوں کہا تھا ۔"ا نگر یزوںکو صرف محمد علی جناح سے خطرہ ہے کیونکہ وہ دل و جان سے آزادی چاہتے ہیں اور آخر کار وہ ہندو ستان سے انگریزوں کو نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔
قائد اعظم کی سیاسی بصیرت مسلمہ تھی:عاطف لودھی
Sep 14, 2024