فتح جنگ(نامہ نگار)گورنر پنجاب کی قیادت میں حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے صاحبز اد ے سردار فیضان حیدر خان نے یونین کونسل جابہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے میزبان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سردار فیضان حیدر خان کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا اس موقع پر تحصیل صدر جنڈ ملک غلام اصغر انجرا،جنرل سیکرٹری ملک غلام حر جھمٹ،ظفر اقبال اچھڑی،قاصدملک چھپڑی،صفدر خٹک،حبیب خٹک بھی موجود تھے سردا ر فیضان حیدر خان نے کہا کہ اللہ تبارک تعالی نے سردار سلیم حیدر خان کو جس عزت و عظمت سے نوازا ہے یہ علاقے کے غریب عوام کی د عاؤں اور پارٹی سے وفاداری کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا کہ سردار سیلم حیدر خان گورنر بننا ضلع اٹک کے عوا م کیلئے باعث فخر ہے گورنر ہاس پرحلقہ این اے 50 کے عوام کا پہلا حق ہے انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان حلقے کے عوام سے انتہائی محبت اور دلی لگا رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حلقے کے عوام بھی ان سے دلی محبت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی سرپرستی میں حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں یہاں سے منتخب ہونے والوں نے علاقے کو ترقی سے محروم رکھا آج بھی اس علاقے کے بڑے دیہات سوئی گیس اور سینکڑوں آبادیاں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محر وم ہیں حلقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔
حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،سردار فیضان حیدر
Sep 14, 2024