فتح جنگ(نامہ نگار) تھانہ روڈ پر ریڑھی والوں نے راستہ بند کیا ہوا تھا تھانہ روڈ کے دکانداروں نے ریڑھی والوں کو راستہ کھولنے تجاوزات ختم کرنے کو کہا دس کے قریب ریڑھی والوں نے دکاندار حسنین علی، خالد محمودپر مسلح ہو کر قاتلانہ حملہ کر دیا جس سے دکاندار زخمی ہوگئے اور قانونی کاروائی کے لئے سٹی چوکی پر پہنچ گئے جس پر صدر اعجاز احمد، مسلم اقبال، راجہ سلیم، ملک عامر، حاجی قاسم، حاجی نعمت، حاجی فاروق، قاسم گل، رحمت علی، ارسلان پرویز، عبدالعزیز، نور محمد، زبیر اکرم، سمیت دکانداروں کی بڑی تعداد نے اے سی فتح جنگ کے دفتر میں تھانہ روڈ پر ناجائز تجاوزات ریڑھی ٹھیوں کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا کہ ہم لاکھوں کے کرایے دے رہے ہیں ریڑھیوں کی وجہ سے ہر وقت راستہ بند ہوتا ہے پیدل عوام بالخصوص سکول کے بچیاں بچے بھی نہیں گزر سکتے راستہ بند ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی مسجد جانے میں دشواری ہوتی تھی ریڑھیاں تجاوزات ختم کی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہو ئے عملہ فیلڈ کو ہدایات جاری کر دیں اور تجاوزا ت کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔