اراضی تنازعہ کی رنجش ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا باپ بیٹے سمیت گرفتار

 سنجوال کینٹ (نامہ نگار) مدثر اقبال ولد محمد اقبال ساکن محلہ شیڈ اٹک نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی کہ سول بازار نزد مالا کنڈ ہوٹل مدثر کریانہ سٹور بنایا ہوا ہے میں اور میرا بھائی عرفان اقبال دکان پر موجود تھے کہ اچانک اصغر اقبال ولد محمد اقبال اپنے بیٹوں عبدالرحمان اور کامران کے ساتھ کریانہ سٹور میں داخل ہو گیا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور تینوں مجھ پر حملہ آور ہو گئے اور مجھے مارا پیٹا۔  میرے کریانہ سٹور پر پڑے ہوئے دالیں، چاول اور گھی کے کاٹن اٹھا کر پھینکے اور سامان الٹ پلٹ کر دیا جو مجھے چاول گھی اور دالیں ضائع ہونے سے تقریباً 7 لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا اور تینوں نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں وجہ عناد تنازعہ اراضی ہے جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے اراضی تنازعہ کی رنجش میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملزمان اصغر اقبال ولد محمد اقبال اور اسکے بیٹے کامران سکنائے شکردرہ تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن