پندرہ ستمبر کو پانچ بجے شہدائے پاکستان میراتھن ریس ہو گی 

Sep 14, 2024

 جہلم(نامہ نگار) تحصیل سپورٹس آفس جہلم کے زیراہتمام پندرہ ستمبر بروز اتوار کو پانچ بجے شہدائے پاکستان میراتھن ریس ہوگی جو گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت جہلم سے شروع ہوکر گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم میں اختتام پزیر ہوگی جو امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں ان کو تین بجے تک پہنچنا ہوگا اور ان کی عمریں چودہ سال سے زیادہ ہونی چاہیے محکمہ سپورٹس کی طرف سے تمام امیدواروں کو شرٹ دی جائے گی شرٹ کے بغیر کوئی امیدوار حصہ نہیں لے سکے گا پہلے تین نمبر پر آنے والوں کو ٹرافیوں کے علاوہ پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار کو پندرہ ہزار روپے دوسرے نمبر پر آنے والے کو دس ہزار روپے تیسرے نمبر پر آنے والے کو سات ہزار روپے جبکہ چوتھے نمبر سے دسویں نمبر پر آنے والوں کو تین تین ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں