صافی پانی  نعمت، قدر کریں ہم یارد ملی اور ترکیہ کے شکر گزار ہیں،خالد محمود مرزا  

  کلرسیداں(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے رہنما خالد محمود مرزا نے یارد ملی کے تحت بانیاں، کھبل اور ہرکہ گاؤں میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صافی پانی ایک نعمت ہے اس کی قدر کریں ہم یارد ملی اور ترکیہ کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر راجہ عدیل احمد صدر جے آئی یوتھ پی پی 10، اور یارد ملی کے پروفیسر احمد سہیل سربراہ ترکیہ پاکستان چیریٹی برج ساجد حسین جنرل منیجر یاردم ایلی پاکستان محمد عمر آئی ٹی ہیڈ یاردم  ایلی اویس ریاض واٹر پراجیکٹ منیجر اسد مقصود میڈیا کوآرڈینیٹر یاردم ایلی موجود تھے خالد محمود مرزا نے کہا کہ صاف پانی نعمت خداوندی یے اسے ضائع ہونے سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے صاف پانی کے استعمال سے ہی ہم مختلف امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن