موٹر سائیکل کا ڈرائیور ونگ لائسنس بنوانے کے لیے 42 یوم کاانتظار ختم

مری (نامہ نگار خصوصی) سٹی ٹریفک پولیس مری نے  موٹر سائیکل کا ڈرائیور ونگ لائسنس بنوانے کے لیے 42 یوم کاانتظار ختم کرتے ہوے ان کے سفر کو  محفوظ  بنانے کیلئے  انقلابی قدم اٹھاتے ہوے موٹر سائیکل سواروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت فوری لائنسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح  سی ٹی اور مری  مغیث احمد ہاشمی کے اعلان کے مطابق مری میں بغیر لائیسنس موٹر سائیکل ڈرائیور ایک دن میں فوری لائیسنس حاصل کر پائیں گے۔ایسے میں سی ٹی او مری نے ایسے موٹر سائیکل ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور آسانی کے ساتھ لائنسنس حاصل کریں جبکہ  سی ٹی او مغیث احمد ہاشمی  کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے لائیسنس کے حصول کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن