صدر پریس کلب نیو مری پتریاٹہ سید فضل حسین شاہ کاظمی کی زیر صدارت اجلاس

Sep 14, 2024

  نیو مری(نامہ نگار)صدر پریس کلب نیو مری پتر یاٹہ سید فضل حسین شاہ کاظمی کا پتریاٹہ پریس کلب کے ماہانہ اجلاس سے خطاب۔  نیو مری پتریاٹہ کیبل کار بند ہونے سے 1500 سے زائد خاندان بے روزگار ہیں۔ ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی غفلت عوام کے لئیے درد سر بن گئی، وزیراعلی پنجاب فوری نوٹس لیں۔ صدر پریس کلب نیو مری پتریاٹہ کا کہنا تھا کہ کیبل کار کی بندش کے باعث سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب نیو مری پتریاٹہ کے ممبران کا کہنا تھا کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ٹی ڈی سی پی نے 2500 روپے کا ایکزیکٹیو کلاس کا ٹکٹ جاری کیا ہے، جس سے بغیر لائن کے سیاحوں کو چئیر لفٹ پر بیٹھایا جاتا ہے جو دیگر سیاحوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ پریس کلب نیو مری پتریاٹہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پتریاٹہ چئیر لفٹ سے آنے والی آمدن کو پبلک کیا جائے تاکہ پتا چل سکے ہرسال اس آمدن میں کتنا اضافے ہوتا ہے۔ اس موقع  پریس کلب کے ممبران کا کہنا تھا سیاحت کے فروغ کے لئیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ملکہ کوہسار مری کا روح کرتے ہیں لیکن ناکافی سہولیات ہونے کے باعث سیاح مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ پتریاٹہ چئیر لفٹ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی چیئر لفٹ کی فہرست میں ہوتا ہے۔ مری میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ جہاں قومی خزانے میں کروڑوں روپے کا فایدہ پہنچاتا ہے وہاں مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد گا ر ثابت ہوتا ہے۔ اگر پتریاٹہ چئیر لفٹ جسے اثا ثے کی قدر نہ کی گئی تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے سیاحت کے وسائل ختم ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں