ٹیکس ادا کرتے ہیں ، حکومت کی طرف سے کوئی سہولیات نہیں ، سمیع اللہ خان مروت

Sep 14, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار) ترنول اسلام آباد کاایک وسیع علاقہ ہے لیکن یہاں پر گورنمنٹ کی طرف سے ایک بھی سلائیڈ رسنٹر موجود نہیں ہمیں جانور ذبح کرنے کیلئے بہت سے مشکلات درپیش ہیں  تمام ہوٹل مالکان اور قصاب اپنے تمام جانوروں کو ذبح کروا نے کیلئے سہالہ یا ٹیکسلا جانا پڑھتا ہے جن کیلئے ہمیں رزانہ 10 سے 5 ہزار کرایہ دینا پڑھتا ہیں اگر ہم اپنے ہوٹل یا دوکان میں جانوروں کو ذبح کرتے ہیں تو محکمہ فوڈ اتھارٹی بھاری جرمانے وصول کرتی ہے ہم جائیں تو جائیں کہاں،  ان خیالات کا اظہار شنواری ریسٹورنٹ اینڈ اسپیشل بنوں بیف پلا کے مالک ایڈوکیٹ سمیع اللہ خان مروت  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ شنواری ریسٹورنٹ اینڈ اسپیشل بنوں بیف پلا کیخلاف پرا پیگنڈے میں کو ئی صداقت نہیں، ریسٹورنٹ میں ہر ڈش صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے،صاف ستھرا ماحول خوش اخلاق عملہ عوام کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے موجود ہوتا ہے ، سینکڑوں افراد کو روزگار فراہم کیا ہوا ہے جن کے بدولت ان کے گھروں کے چولہے چل رہے ہیں چند مخالفین شنواری ریسٹورنٹ اینڈ اسپیشل بنوں بیف پلا کے معیار اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے خائف ہیں۔ ہوٹل پر بھاری اکثریت غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تمام ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں لیکن ہمیں کوئی سہولیات حکومت کی طرف سے نہیں ملتی علاقہ ہماری موجودہ حکومت اور محکمہ فوڈ اتھارٹی اور علاقے کے ایم این اے انجم عقیل خان سے درخواست ہے کہ ہمیں ایک سلائیڈر ترنول میں بنا کر دیا جا ے جس سے ہماری مشکلات بھی کم ہونگیں اور سرکارکے خزانے میں روزانہ لکھوں روپے جمع بھی ہونگے ۔

مزیدخبریں