بہار کہو(نامہ نگار)نبی پاکؐ کو نبوت بخشی گئی تو صحابہ کرام نے شریعت کی پاسداری کی جس کی مثال نہیں ملتی ۔دنیا میں جتنے بھی مذاہب ہیں وہ اپنے پیرو کاروں کو محدود رہے ، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ۔پوری دنیا اسلام سے خائف اس لیے ہے کہ اسلامی تعلیمات زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کرتی ہیں۔نبی کریم ؐ کی مثال عالم انسانیت میں ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ۔جو بھی ہادی عالمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے قاصر رہے مشکلات نے انہیں کو پریشان کیا اوروہی کامیاب ہیں جن کی زندگی سنت نبوی سے آراستہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز علم دوست شخصیت پرنسپل کرلوٹ ریذیڈنشنل کالج پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ ایونٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام عملی دین ہے۔چودہ سو سال گزر جانے کے بعد بھی آج امت محمدی شان و حشمت سے کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہتعلیمی اداروںمیں طلبا کو سیرت طیبہ سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے، یاد رکھیںسیرت طیبہ اسی کو فائدہ دے گی جو دلچسپی اور دلجمعی سے اس کی جستجو کرے گا۔ زندگی کا ہر فیصلہ سیرت نبوی پڑھنے کے بعد کریں ،یقین مانیں آپ کو کبھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر نثار احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں نوجوانوں کو سیرت طیبہ بارے جاننا نہایت ضروری ہے ،درسگاہ میں جلسہ سیرت النبی آج ہو گا، چیف گسٹ نمل یونیورسٹی شعبہ عربی کے ڈاکٹر محمد اقبال ہوں گے۔
نبی کریم ؐکی مثال عالم انسانیت میں ملنا ناممکن ہے: ڈاکٹر نثار احمد
Sep 14, 2024