من گھڑت مقدمات کی تبدیلی تفیش درخواست ،سینئر صحافی طلحہ فاروق آر پی او کے پاس پیش

چوآسیدن شاہ (نا مہ  نگار) سینئر صحافی سید طلحہ فاروق نے چور یوں اور ڈاکیتوں کی خبریں لگانے کے جرم میں تھانہ چوآسیدن شاہ کے  SHOبدر منیر کی جانب سے تھانہ سٹی چکوال کی اشتہاری بختاور بی بی اور اُس کے بھائی عمران عباس کی مدعیت میں درج ہونے والے چوری اور ناجائز اسلحہ کے دوجھوٹے اور من گھڑت مقدمات کی تبدیلی تفیش وانکوائری کے سلسلہ میں RPOراولپنڈی کو دی جانے والی درخواست پر RIBراولپنڈی میں سینئر صحافی سید طلحہ فاروق پیش ہوئے لیکن مدعی مقدمہ عمران عباس اور اُسکی اشتہاری بہن بختاور بی بی پیش نہ ہوئے  اس سے قبل بھی دونوں بہن بھائی RIBراولپنڈی میں پہلی تاریخ پر بھی پیش نہ ہوئے جو کہ اسٹینڈنگ بورڈچکوال میں بھی تین تاریخوں میں پیش نہ ہوئے صحافتی تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ، چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجا ب ،RPOراولپنڈی سے اس سلسلہ میں مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی سید طلحہ فاروق پر جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کی میرٹ پر انکوائری کرکے انصاف کا بول بالا کیاجائے تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی تشویش ختم ہوسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن