ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق ’’صاف ستھراپنجا ب‘‘ٹیکسلاشہرمیںبھی مہم کاآج بھرپور آغازہو گا، بلدیہ ٹیکسلامیںحکومت پنجاب کے نمائندے محسن ایو ب خان کی طرف سے مقررکردہ معاون خصوصی ملک طاہرمحمودطاہری کے اعلان کے مطابق آج بروزہفتہ دن گیارہ بجے بلدیہ ٹیکسلاکے مرکزی دفترسے’’ صاف ستھراپنجاب ‘‘کی مہم کاباقاعدہ آغازکرنے کیلئے عوامی واک شروع ہوکرچوک سرائے کالا پرا ختتا م پذیرہوگی،آگاہی مہم کے سلسلہ میںبلدیہ ٹیکسلاکے مرکزی دفترسے شروع ہونے والی عوامی واک کی قیادت چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس پنجاب محسن ایوب خان ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ ٹیکسلااے سی سلمان اکبروڑائچ ،چیف آفیسربلدیہ ہینسن کر ا مت کرینگے،اس موقع پرملک طاہرمحمودطا ہری ،سیدوسیم شاہ،ملک عمیس رشید،میاںحمزہ رفیع ،عار ف مغل،سبطین خان،ودیگرذ مہ داران بھی موجو دہونگے،اس سلسلہ میںملک طاہرمحمودطاہری کے زیرنگرانی شہرکوصاف ستھرا،رکھنے کی خاطرجابجاء بینرزبھی آویزاں کردیئے گئے ہیں،اورشہریو ںکو صفائی ستھرائی کانظام بہتربنانے کی خاطران کی ذمہ داریوںسے بھی آگاہ کیاجارہاہے،کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیرشہرکوصاف ستھرا،رکھنے کی کوئی بھی مہم کامیابی سے ہمکنارنہیںہوسکتی،ملک طاہرمحمودطا ہری نے بتایاکہ ایم پی اے محسن ایوب خان علاقائی تعمیروترقی اورصحت وصفائی کے نظام کوبہتربنانے کی خاطرایک مثبت اورقابل عمل ایجنڈہ لے کرمیدان میںآئے ہیں،او رحکومت پنجاب کی طرف سے محسن ایوب خان کوبھرپورتائیدوحمایت اورسرپرستی حاصل ہے،طاہرمحمودطاہری نے ٹیکسلاکے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ احساس ذمہ داری سے سرشار ہو کراجتماعی سوچ کے جذبہ کے تحت آج بروزہفتہ عوا می واک میںشرکت کریں،انہوںنے بتایاکہ صحت وصفائی کے نظام کی عملی ڈیوٹی پرمامو ر RWMCکامتحرک عملہ بھی واک کے ساتھ ساتھ شامل ہوگا۔