اسلام آباد(خبرنگار)ترجمان وزارت صحت کے مطابق پولیو وائرس کو قابو میں لانے کیلئے ویکسنیشن مہم کامیابی سے جاری ہے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیوعائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک بھر کے اضلاع میں کروڑ لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کی جائے گی جولائی اور اگست میں پولیو پروگرام کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مشاورت کے ساتھ پولیو کے خاتمے کا حتمی پلان تشکیل دیا ہے پلان کے مطابق ستمبر اکتوبر اور دسمبر میں تین اعلی کوالٹی کی مہمات کے زریعے وائرس کے پھیلا کو روکنے کا منصوبہ ھے اس وقت 66اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس موجود ہے تین بڑی کوالٹی مہم کے زریعے اس وائرس کی سرکولیشن کے پھیلا کو روک کر محدود کر دیں گے ستمبر مہم کے اہداف کے مطابق ورکر گھر گھر پولیو مہم میں تمام بچوں کی کوریج کو یقینی بنارہے ہیں ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور گورنمنٹ کے دیگر عہدیداران ورکرز کی معاونت کر رہے ہیں ستمبر مہم کی کامیابی ہمارے لیے انتہائی اھم ہے باقی بچوں کو اگلے تین دنوں میں کور کر لیا جائے گا دو مزید مہمات اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں میں کی جائیں گی سرد موسم میں سائنٹیفک حکمت عملی سے اس کا خاتمہ کریں گے جون 2025تک ہترین حکمت عملی کے ساتھ انشاالللہ پولیو پر قابو پالیں گے