راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال اور بی بی ایچ ہسپتال راولپنڈی کے دورے کے دوران کیا صوبائی وزیر نے ہولی فیملی ہسپتال اور بی بی ایچ ہسپتال راولپنڈی میں ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، ڈینگی وارڈز و دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عمر نے وزیر صحت کو بریفنگ دی صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال اور بی بی ایچ ہسپتال راولپنڈی میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ ہماری اولین ترجیح ہے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔