یورپی یونین مقبو ضہ کشمیر،غزہ میں انسانی حقوق کی پا ما لی کا نوٹس لے،ایا زصادق

Sep 14, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کے خصوصی مندوب فرانس وین ڈیل کر سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا بھی شامل تھیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، انسانی حقوق اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیاسپیکر نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مضبوط سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر الثقافتی، کثیر المذہبی اور کثیر القومی ملک ہے، پاکستانی شہریوں کو آئین کے مطابق تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے پارلیمنٹ ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ہم مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کر رہے ہیں،

مزیدخبریں