سعودی  عرب کی فالکن ویجن کمپنی اور نصیحہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین شراکت داری کا معاہدہ طے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کو رابطے کی بہتر سہولت فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سعودی عرب کی فالکن ویجن کمپنی اور نصیحہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ پاکستان بھر میں لیبرا سم کارڈز کی تقسیم کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہ شراکت داری پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب کے سفر کو آسان بنائے گی اور انہیں رابطے میں رہنے کی سہولت دے گی۔یہ تقریب اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول وائس چئیرمین اینڈ پریزیڈنٹ فالکن ویجن کمپنی محمد طارق غوث،کنٹری ہیڈ تاشفین احمد خان جبکہ نصیحہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  ہمایوں نے شرکت کی۔ یہ معاہدہ پاکستانیوں کو سعودی عرب میں کام، زیارت یا وزٹ ویزا کے دوران بہتر کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے کے لیے ایک اسٹریٹیجک تعاون کا آغاز ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستانی صارفین اب سعودی عرب جانے سے پہلے ہی سم کارڈ خرید سکیں گیتاکہ سعودی عرب پہنچتے ہی فوری طور پر رابطہ قائم کرسکیں۔ یہ سروس خاص طور پر ان لاکھوں پاکستانی حاجیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی جو ہر سال حج اور عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن