اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے مہنگائی کے تناسب سے پنشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پنشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے پے اینڈ پنشن کمشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، سالانہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ ہوگا۔