کمپٹیشن کمیشن نے پیکیجنگ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دیدی 

Sep 14, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان  پیکیجنگ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں کام کرنے والی دو کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دی ہے۔ اس ٹرانزیکشن میں،  میسرز انٹرنیشنل پیپر کمپنی نے برطانیہ میں قائم ایک کمپنی ڈی ایس سمتھ پی ایل سی اور پاکستان میہں اس کے کاروبار کر خریدا ہے، جبکہ دوسری ٹرانزیکشن میں پاکستان پینسلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے میسرز وائی ڈی ای ایس اے (ایس ایم سی پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصص کو حاصل کرنا ہے۔میسرز انٹرنیشنل پیپر کمپنی، امریکہ میں رجسٹرڈ، قابل تجدید فائبر سے پیکیجنگ کی مصنوعات تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ہے ۔

مزیدخبریں