وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈسے آذر بائیجان کے سفیرکی ملاقات،بزنس فورم پر گفتگو

Sep 14, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے اور باکو آذربائیجان میں بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو نزدیک آنے کا موقع ملے گا جس سے دو طرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ باہمی اعتماد میں اضافہ اور ہم آہنگی بھی بڑھے گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر خضر فرادوف گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے قومی اسمبلی چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے مابین بالخصوص 16 ستمبر کو باکو، آذربائیجان میں ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں پاکستان سے نجی کاروباری ادارے بڑی تعدادمیں شرکت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان سینٹرل ایشیا کے ممالک کے لیے اپنی کاروباری سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہتا ہے جس کے لئے پاکستان کے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاول کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے جس میں خاص طور پر باسمتی میں ہمارا کوئی ثانی نہیں۔

مزیدخبریں