اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے پاکستان میں جعلی بیجوں کی فروخت پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے ۔جعلی بیج فروخت کرنے والوں کیخلاف فوری قانونی کاروائی ہونی چاہیے،قائمہ کمیٹی نے وزارت قانون کو سیڈ اینڈ سرٹیفیکشن ایکٹ پر صوبوں سے مشاورت کی ہدایت کر دی ۔قائمہ کمیٹی کا پانچواں اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاو?س اسلام ا?باد میں چئیرمین کمیٹی سید طارق حسین ایم این اے کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میںکمیٹی ممبران رانا محمد حیات خان، ندیم عباس، چوہدری افتخار نذیر، سید جاوید علی شاہ جیلانی، ذوالفقار علی بہان، سید ایاز علی شاہ شیرازی، کیسو مل کھیل داس، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری نے سیڈ (ترمیمی) بل 2024 پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ 1976 کا سیڈ ایکٹ اور اس کے بعد 2015 میں ہونے والی ترمیم کو صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 144 کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا۔کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ ا?ج صوبوں کو خط بھیج کر 10 دن کے اندر ان سے رائے طلب کرے۔