کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ میں سرکاری اداروں اور نیم سرکاری اداروں میں تعینات اعلی عہدیداروں کی جعلی ڈگری کا معاملہ سنگین ہوگیا ۔ اب حیدرآباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرشیراز کاکا کی ڈگری جعلی نکلی۔تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ہی ڈی جی ایچ ڈی اے کی جانب سے شیراز کاکا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا گیا۔مہران یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈٹیکنالوجی جام شور نے جعلی ڈگری کی تصدیق کردی۔