سابقہ نگران وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف کے اعزاز میں عشائیہ

Sep 14, 2024

صاحبزادہ عتیق الرحمن

پیرس کے معروف کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال نے چوہدری پرویز اشرف سابقہ نگران وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا۔

عشائیہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی-
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ملک منیر احمد نے کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 
چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ آج کشمیر اور پاکستان کی عوام جس دوراھے پر کھڑے  ھیں۔  یہ انتہائی کٹھن سفر ھے۔   ریاست ھے اور ملک ھے تو ھم ھیں، 
    کشمیر کے اندر بسنے والے سب کشمیری آج بھی پکار پکار کر اپنی آزادی کی آواز بلند کررھے ھیں۔    ھمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ دنیا کے کیا حالات ھیں۔  ھندوستان کی دس لاکھ  فوج نے کشمیری عوام کو دبانے کے لئے ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ھے۔    ھم کشمیر کی آزادی کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے - ھم آخری کشمیری تک یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات سے غرض نہیں کہ ہندوستان کشمیریوں کی تحریک کو ختم کرنے کی کیا سازشیں کررہا ہے ، 
ہم پوری دنیا کو باور کرادینا چاہتے ہیں کہ جب تک کشمیر کا ایک بچہ اور اس کی رگوں  میں دوڑتا خون کا ایک قطرہ بھی موجود ہے ہم اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ 
کشمیری عوام پاکستان کے اور پاکستانی قوم کے شکر گذار ھیں کہ انہوں نے ھمیشہ کشمیر کاز کا ساتھ دیا -  انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو فسطائیت ھندوستانی حکومت کی جانب سے جاری ھے اس کا آپ تصور نھیں کرسکتے - بیس ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ھو رہا ھے اس میں تمام خواتین وحضرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ھے، اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ،  چوہدری پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پہلے بھی لاکھوں قربانیاں دے چکے ہیں ظلم و ستم کے پہاڑ ان پر توڑے گئے لیکن ان کے جذبے آج بھی سلامت ہیں اور وہ ہر قیمت پر اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ، 
عشائیہ تقریب کے میزبان مرزا ساجد جرال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فرانس سے بڑی تعداد میں پاکستانی وکشمیری بیس ستمبر کو جنیوا میں کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے پہنچیں گے۔

مزیدخبریں