بہت پہلے ایک پاکستانی انونسٹرز فورم جدہ میں موجود تھا جسکے روح رواں چوہدری یوسف کے انتقال کے بعداس فورم کی سرگرمیاںنظر نہیں آئیں ، ہمارے پاکستانی وہ افراد جو سعودی قوانین کے مطابق یہاں کاروبار کا اجازت نامہ رکھتے ہیںمیرا خیال ہے کہ انہیں اپنے اغراض و ومقاصد میںاہم عنصر یہ رکھناچاہئے کہ ہم اپنی سرمایہ کارآمدن سے پاکستان میں سرمایہ کاری کریںگے اور ملک کو زرمبادلہ فراہم کریںگے جدہ میں گزشتہ دنوںہونے والے اجلاس میں کسی تنظیم کا تو اعلان نہ ہوا مگر وہاں ان کے اغراض و مقاصد بیان کئے گئے اس کی اہم ترین بات یہ تھی کہ وہ دوست جو یہاں کاروبار کا اجازت نامہ رکھتے ہیں وہ ان لوگوں کی رہنمائی کریںگے جو یہا ں کاوربار کرنا چاہتے ہیںچونکہ بہت سے لوگ جو پاکستان سے سرمایہ لاکر چھوٹے یا بڑے پیمانے پر کاربار کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس سعودی متعلقہ ادارے کی معلومات میں کمی ہے ۔ اجلاس میں سردار محمد اقبال یوسف، عقیل شہزاد ارائیں، چوہدری ریاض گھمن انجینئر سجاد خان اور ملک منظور اعوان نے فورم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ فورم بلکل غیر سیاسی ہو گا ( بڑی اچھی بات ہے ) یہاں بہت سے لوگ سیاست کرکے دیکھ چکے ہیں۔ جس میں کوئی فائدہ نہیں ماسوائے پاکستان کی بدنامی کے چونکہ ہم نہ جانے کیوں ہر چیز کو سیاست کے نظر کردیتے ہیں نیز میزبان ملک سیاسی سرگرمیوںکو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انوسٹرز ایک دوسرے سے تعاون کریں گے ،سعودی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے ،سعودی حکومت کا سہولیات دینے پر شکریہ ادا کیا گیا ون ونڈو آپریشن پر اطمنان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں موجود پاکستانی میڈیا سے متعلقہ دوستوںنے انکے اقدام کو سراہا ۔ ا س موقع پر سعودی سرمایہ کار خاتون محترمہ سمیرا عزیز بھی موجود تھیں جنہوںنے مفید مشورے دئے اور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس نے فورم کی تقریب منعقد کرنے اور انونیسٹرکوایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے پر عقیل شہزاد آرائیں، ملک منظور حسین اور سردار اقبال یوسف کی بہتریں کاوشوں کا سراہا گیا، نظامت کی فرائض انجم وائچ نے ادا کئے ۔
پی پی پی گلف کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میںعشائیہ
جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جانب سے پی پی پی گلف /مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد, پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے, میاں منیر ہانس پیپلز پارٹی سعودی عرب کے تصور چوھدری صدر سعودی عرب نے کہا کہ واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے جو اشرافیہ کی نہیں بلکہ عام عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے-مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔فروغ جمہوریت اور ایک عام آدمی کے حقوق کی بحالی کی خاطر بھٹو خاندان نے جس قدر قربانیاں دی ہیں
تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔تقریب میں سردار عنایت اللہ عارف | مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آذاد کشمیر,جاوید ملک سنئیر نائب صدر,تکاسر ملک,راجہ اعجاز,خلیل عبدالعزیز,اسد اکرم,چوھدری ذولفقار صاحب,ریاض چوھدری,فراج سعید,رانا جعفر رضا اور دیگر نے شرکت کی-تقریب کے اخر میں پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر جاوید ملک نے تمام مہمانوں کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
فداء حسین کھوکھر کی جانب سے ڈاکٹر بشارت ، فیصل یامین ایڈوکیٹ کے اعزاز میںعشائیہ
جدہ کی معروف کاروباری شخصیت فدا حسین کھوکھر کی جانب سے ڈاکٹر بشارت عزیز اوجدہ کے صحافی ساجد یامین کے بھائی فیصل یامین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ، صحافیوں کی بھرپور شرکت۔تفصیل کے مطابق جدہ کی معروف کاروباری ہر دلعزیز شخصیت فدا حسین کھوکھر نے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈاکٹر بشارت عزیز اور صحافی ساجد یامین کے چھوٹے بھائی فیصل یامین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا رشید ارشد خصوصی طور پر مکہ سے تقریب میں تشریف لائے۔ ۔ فدا حسین کھوکھر نے آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا شرکاء نے ڈاکٹر بشارت عزیز اور فیصل یامین کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی مہمانوں نے فدا حسین کھوکھر اور تمام صحافیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کی۔