عالمی ادارۂ صحت کی منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منکی پاکس کے خلاف ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے منظور شدہ ویکسین منکی پاکس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد مؤثر ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چُکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے جاں بحق ہو چُکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہو سکتی ہے

ای پیپر دی نیشن